چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس میں جاری بدامنی و رسہ کشی کے درمیان وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ آج پارٹی صدر سونیا گاندھی سے مل سکتے ہیں۔ سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے طویل ملاقات کی تھی۔
مانا جارہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے پارٹی یا تنظیم میں قابل احترام مقام کی پیش کش کے ذریعہ سدھو کو منانے کی کوشش کی گئی۔ حالیہ دنوں میں سدھو بار بار زور دے رہے ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں سدھو اور پنجاب کے کچھ دوسرے کانگریسی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔