اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے کھورجا دیہی علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھورجا دیہات علاقہ کے روہندا گاؤں کے باشندے اظہر خان (35) اور ہرکیش (25) کھورجا نگر میں سیٹنگ کا کام کرتے ہیں۔ پیر کی شب بائیک سے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ روہندا گاؤں کے نزدیک شاہراہ پر تیز رفتار کنٹینر نے دونوں کو کچل دیا۔