اردو

urdu

ETV Bharat / city

معصوم کے ریپ اور قتل کے جرم میں سزائے موت

چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے ساڑھے پانچ سال کی معصوم بچی کی ریپ کر اس کا قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنائی ہے۔

معصوم کے ریپ اور قتل کے جرم میں سزائے موت
معصوم کے ریپ اور قتل کے جرم میں سزائے موت

By

Published : Feb 5, 2020, 11:37 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:27 AM IST

جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس گوتم چورڈيا کی بینچ نے تقریبا پانچ سال قبل پیش آئے اس واقعہ میں قتل کرنے کے قصوروار کو سزائے موت دی ہے۔ خصوصی جج نے مجرم کو اگست 2018 میں موت کی سزا سنائی تھی۔ حکومت نے سزا کی تصدیق کے لئے رجوع کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے اس معاملے کو ’’ريئریسٹ آف ریئر‘‘ مانا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 25 فروری 2015 کو كھرسيپار چندرما چوک کے پاس رہنے والی ساڑھے پانچ سال کی معصوم بچی کو مجرم رام سونا نے چاکلیٹ کا لالچ دے کر گھر میں بلایا اور وہاں اس کا منہ دبا کر اس کی عصمت دری کی پھر اس کا قتل کر دیا۔ بعد میں ماں كنتی سونا اور دوست امرت سنگھ کے ساتھ مل کر لاش کو سفید رنگ کے پلاسٹک کے تھیلے میں بھر کر ریلوے لائن کے کنارے نالے میں پھینک دیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details