اردو

urdu

ETV Bharat / city

چلتی ٹرین سے اترنے کوشش میں خواجہ سرا شدید زخمی

کوربا سے بلاس پور کی جانب جانے والی 'بلاس پور پونے ایکسپریس'  سے ایک خواجہ سرا (کنّر) چلتی ٹرین سے اتر رہا تھا، تبھی اسکا دو پٹہ ٹرین کے دروازے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا اور ٹرین کی زد میں آنے سے اس کا پیر کٹ گیا۔

By

Published : Nov 15, 2019, 10:38 PM IST

چلتی ٹرین سے کودنے پر ایک کنّر زخمی

ریا ست چھتّیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں محکمہ ریل کی جانب سے مسلسل بیداری مہم چلائے جانے کے با وجود بھی لوگ تمام تر اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے باز نہیں آتے۔

چلتی ٹرین سے کودنے پر ایک کنّر زخمی

اطلاع کے مطابق کوربا سے بلاس پور کی جانب آتی 'بلاس پور پونے ایکسپریس' سے ایک خواجہ سرا (کنّر) چلتی ٹرین سے اتر رہا تھا، تبھی اسکا دو پٹہ ٹرین کے دروازے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ نیچے گر ا اور ٹرین کی زد میں آکر اس کا پیر کٹ گیا۔

خواجہ سرا کو بلاس پور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کے خواجہ سرا ٹرین کے مسافروں سے پیسے مانگتے ہیں، بعض اوقات پیسے نہ دینے کی صورت میں مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا معاملہ بھی دیکھا گیا ہے۔

مسافروں کی ان پریشانیوں کے مد نظر محکمہ ریلوے پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ان پر کاروائی بھی کی گئی ہے لیکن یہ باز نہیں آتے۔

ان تمام معاملوں کے پیش نظر بعض دفعہ ریلوے پولیس کو آتا دیکھ کر یہ خواجہ سرا چلتی ٹرین سے ہی کود جاتے ہیں۔

اس معاملے میں خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ کے اکثر وبیشتر آر پی ایف ہم لوگوں سے ہزاروں روپے جرمانے کے طور پر لیتے ہیں، جس کے بارے میں شکایت بھی کی گئی ہے لیکن نتیجہ صفر رہا ہے۔

خواجہ سراؤں کا یہ کہنا ہے کہ ہمیں ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن پر اتر نے کی اجازت ملنی چاہئے، اور ہم لوگوں سے ایک ہزار روپے ماہانہ چالان وصول کر کے چھوڑا جائے، لیکن آر پی ایف ہم لوگوں سے ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں ، مزید ہمارے خلاف کیس بھی درج کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details