اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹڈیوں سے فصل خراب، کسان پریشان

ریاست راجستھان کے بیکانیر کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے ٹڈیوں کا حملہ کسانوں کے لئے مصیبت بنتی جارہی ہے۔ ایک طرف جہاں حکومت اور خود کسان اس کو ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ وہیں ٹڈیوں پھر سے آنا ایک چیلنج ہوگیا ہے۔

By

Published : Jan 24, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:34 AM IST

ٹڈیوں سے فصل ہو رہے خراب، کسان پریشان
ٹڈیوں سے فصل ہو رہے خراب، کسان پریشان

کئی دنوں سے مسلسل ہو رہے ٹڈڈیوں کے حملے کے سبب کسانوں کے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، حکومت ٹڈڈی کو قابو میں کرنے کے لیے جتنی کوششیں کررہی ہیں ٹڈیوں کا حملہ اتنا ہی تیزی کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

كھاجووالا علاقے میں واقع کھیتوں میں ٹڈیوں نے دوبارہ حملہ کر دیا ہے جس جو کسانوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے، نہ صرف سرکاری مشینری اور محکمہ زراعت ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہیں، بلکہ کسان بھی ٹڈیوں کو قابو میں کرنے کے لیے مصروف ہیں۔

ٹڈیوں سے فصل ہو رہے خراب، کسان پریشان

دریں اثنا کاجووالا علاقے میں سرحد پار سے آرہے ٹڈیوں کی وجہ سے کھیتوں اور فصلوں کو ہو رہی نقصان سے ازالہ کے لیے محکمہ زراعت کے ذریعے کیڑے مارنے کی دوا ڈالی جا رہی ہے لیکن اس دوا کا اثر نہیں ہو رہا ہے، اس وجہ سے کھاجووالا کے کسانوں نے ایس ڈی ایم کے دفتر کے باہر اپنے غصے کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کیا

احتجاجی کسان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ٹڈیوں کو مارنے کے لیے جس دوا کا استعمال کیا جا رہا ہے اس سے ٹڈیاں نہیں مررہی ہیں،جس کے بعد سب ڈویژن آفیسر نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو فوری طور پر دوائیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی ناراضگی کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری طور پر دوائیاں موقع پر دستیاب کرائیں اور محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو موقع پر بلاکر دوائیاں تقسیم کرائی گئی۔

کسانوں نے تین گھنٹوں تک سڑک پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت جنگی سطح پر اس کے تصفیے کے لئے کوشش نہیں کی تو ٹڈیوں کا خاتمہ ہونا مشکل ہو جائے گا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 5:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details