اردو

urdu

ETV Bharat / city

Urdu Drama Festival: مدھیہ پردیش میں اردو ڈرامہ فیسٹیول - 6 روزہ اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد

مدھیہ پردیش اردواکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیراہتمام اردو زبان کے فروغ، ڈراموں اور تھیٹر سے جڑے فنکاروں کو اسٹیج پر بڑھاوا دینے کیلئے 6 روزہ اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اردو ڈرامہ فیسٹیول
اردو ڈرامہ فیسٹیولاردو ڈرامہ فیسٹیول

By

Published : Jan 12, 2022, 7:25 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول 11 جنوری سے 16 جنوری تک روزانہ شام سات بجے سے رویندر بھون میں منعقد کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش:اردو ڈرامہ فیسٹیول

پروگرام کی ابتدا میں اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے اردو ڈرامہ فیسٹیول کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی ہرسال ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرتی ہے۔ اسی کے تحت اس سال چھ ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اردو زبان میں ڈراموں اور تھیٹر کی روایت کو زندہ رکھنا ہے ساتھ ہی اس کے ذریعے اس فن سے جڑے ہر فنکار کو اسٹیج فراہم کرنا بھی ہے۔ اس سال آزادی کا امرت مہوتسو کے موضوع کو بھی ڈراما فیسٹیول میں میں شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام کے پہلے دن 'برسا منڈا' ڈرامہ پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ مشہور ڈرامہ گروپ رنگ محلہ سوسائٹی فار پرفارمنگ آرٹ بھوپال کی جانب سے پیش کیا گیا۔


ڈاکٹر نصرت مہدی نے برسا منڈا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ برسا منڈا کی زندگی انسان کی عزت نفس کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔ برسا منڈا کی زندگی قوم کو غلامی کی زندگی سے آزادی دلانے کی جدوجہد میں گزری۔ انہوں نے منڈاوں کو یکجا کر کے نئے سماجی نظام اور آزادی کے لیے لڑائی لڑی۔ ان کی اسی جدوجہد کو ڈرامے کی صورت میں ڈھال کر پیش کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details