مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے املائی تھانہ علاقہ میں بٹورا گاؤں کے قریب آج صبح سویرے سڑک کے کنارے کھڑے ٹریکٹر میں ٹکر مارنے سے 3 مزدوروں کی موت ہوگئی۔
املائی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خماہیڈول گاؤں کے رہائشی جیون داس مہرہ (22)، بھروسہ پلیہا (45) اور مکیش پاؤ (25) شامل ہیں، جو پیڑ کی بلیاں کٹواکر پیپر مل لے جارہے تھے۔