مدھیہ پردیش کے ضلع جھبوا میں کالی دیوی پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک بس کے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد ہلاک اور تقریباً 70 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس میں 35 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش کے وارانسی سے گجرات جارہی ایک لکزری بس کل رات کالی دیوی قصبے سے پانچ کلو میٹر دور ایک پل کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
حادثہ میں دو خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی۔ جبکہ تقریباً 70 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔