اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سیلابی صورتحال سے وزیر اعظم کو مطلع کیا

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے گوالیار چمبل ڈیویژن میں سیلاب اور ژالہ باری کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر بات کرکے انھیں مکمل صورتحال سے واقف کرایا۔

شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سیلابی صورتحال سے وزیر اعظم کو مطلع کیا
شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سیلابی صورتحال سے وزیر اعظم کو مطلع کیا

By

Published : Aug 3, 2021, 10:18 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہان نے سیلاب کی بابت وزیراعظم کو تفصیل سے بتایا اور راحت بچاؤ کام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی اطلاع بھی دی۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے وزیراعظم سے سیلاب زدہ علاقے میں فوج کی مدد کے تعلق سے بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست کے لیے مرکز ہر ممکن مدد دے گا۔

مزید پڑھیں: خواتین سے متعلق مضحکہ خیز بیان دینے والے رہنما

اس درمیان محکمہ داخلہ کے مطابق مدھیہ پردیش کے سیلاب زدہ شیوپوری، شیوپور، گوالیار اور دتیا میں راحت اور بچاؤ کام کے لیے فوج بلانے کا حکم آج جاری کر دیے گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details