ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ریاست میں کورونا کے نئے کیس 500 سے نیچے آگئے ہیں اور 50 اضلاع میں ہفتہ وار مثبت شرح 2 فیصد سے نیچے آچکی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے معاملے میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ ریاست کی شفا یابی کی شرح 98 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
مسٹر چوہان نے کہا کہ اب اس طرح کی کوششیں کی جانی چاہئیے تاکہ کورونا کی تیسری لہر ، چاہے وہ ریاست میں ہی آجائے ، اس کا کوئی اثر نہ ہوپائے یا نہ ہونے کے برابر ہو۔ کورونا انفیکشن کو روکنے کا بنیادی فارمولہ زیادہ سے زیادہ جانچ کرنا ہے۔ لوگوں کے پاس جاکر ٹیسٹنگ کی جائے اور کورونا کے ہر مریض کو قرنطینہ میں رکھ کر اس کا علاج کرایا جانا چاہئے۔