ریاست مدھیہ پردیش کانگریس کے سینیئر ترجمان نریندر سلوجا نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شروع سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس کے خلاف سازشیں کرتی رہی ہیں تاکہ کسی طرح سے کانگریس کی حکومت کو گرایا جاسکے، کیونکہ کانگریس کی حکومت ریاست میں مسلسل ترقیاتی کام کرا رہی تھی۔
مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان نریندر سلوجا ترقیاتی کاموں میں کسانوں کی قرض معافی، نوجوانوں کو روزگار، خواتین کی حفاظت کے لیے قانون، ملاوٹ کے خلاف مہم، مافیا کے خلاف سخت قدم جیسے اقدامات کانگریس حکومت عوام کے لیے کر رہی تھی۔
انھیں ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کو یہ احساس ہونے لگا تھا کہ جس طرح سے کانگریس ریاست میں کام کر رہی ہے اس سے بھارتی جنتا پارٹی کی ریاست میں دوبارہ حکومت نہیں بن سکے گی، اس لیے کانگریس حکومت کے گرانے میں مرکزی حکومت سازش کرنے لگی۔
انہوں نے کہا اندور میں ہوئی میٹنگ میں خود وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
سلوجا نے کہا کی شیوراج سنگھ چوہان نے اندور میں منعقد میٹنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے سامنے کہا ہے کہ ہم نے مرکزی حکومت کے حکمرانوں کے مطابق سندھیا کے ساتھ مل کر کے کانگریس کی حکومت کو گرایا ہے۔