اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہوراج سنگھ چوہان نے طلب کی جائزہ میٹنگ - task force report

بھوپال لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں رکی اقتصادی سرگرمیوں کو ٹریک پر لانے کے لئے ماہرین اقتصادیات کی کمیٹی کی طرف سے سونپی گئی عبوری رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہوراج سنگھ چوہان نے طلب کی جائزہ میٹنگ
شہوراج سنگھ چوہان نے طلب کی جائزہ میٹنگ

By

Published : May 6, 2020, 2:35 PM IST

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کی شام وزارت میں عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا ہے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں ماہرین اقتصادیات نے جو تجاویز دی ہیں اس پر حکومت نکتہ وار غور کرنے کے بعد فیصلہ لے گی۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ماہرین اقتصادیات کی تشکیل کمیٹیوں سے 27 اپریل کو صوبہ کی معیشت کو بہتر بنانے اور اسے رفتار دینے کے لئے بات چیت کی تھی، اس دوران معاشی ماہرین نے وزیر اعلی کو بہت ساری اہم تجاویز پیش کیں ہیں۔

ماہر معاشیات پروفیسر رتھین رائے نے زراعت جانور پالنے اور تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت بتائی تھی انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں مختلف کاموں کے لئے قریب ایک لاکھ کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔

سمت بوس نے ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے سی ایس آر سرگرمیوں کی ضرورت بیان کی تھی، اپنی ساری تجاویز کے بعد ماہرین معاشیات کی ٹاسک فورس نے حال ہی میں اپنی عبوری رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے، ٹاسک فورس کے کوآرڈینیٹر سینئر آئی اے ایس افسر انوراگ جین ہیں۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست میں چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے ایم ایس ایم ای ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اجلاس میں چھوٹی صنعتوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی سرگرمیاں شروع کرنے پر غور کیا جائے گا ، نیز نئی صنعتوں کو کس طرح ریلیف دیا جاسکتا ہے اس پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details