مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک خاتون سے دوستی کرکے اس کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
عصمت دری معاملے کے الزام میں بی ایس ایف اہلکار گرفتار - RAPE ACCUSED
ریاست مدھیہ پردیش کے ستنا میں عصمت دری معاملے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان کو گرفتار کیا گیا۔
عصمت دری معاملے کے الزام میں بی ایس ایف اہلکار گرفتار
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ایک خاتون کے ساتھ فیس بک کے ذریعہ دوستی کرکے اس کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں بہار کے مغربی چمپارن کے رہنے والے ہمانشو راج جائسوال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم بارڈر سکیورٹی فورس کے 99ویں بٹالین میں جوان ہے۔ اسے مغربی بنگال سے گرفتار کر کے مدھیہ پردیش لایا گیا ہے۔