ریاست مدھیہ پردیش کی صوبائی کانگریس حکومت کو آج ایک سال پورا ہو چکا ہے۔اس موقع پر بھوپال کے منٹو ہال میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے شرکت کی۔
صوبائی کانگریس حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پروگرام منعقد
بھوپال میں صوبائی حکومت کے ایک سال پورے ہونے پر پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے شرکت کی اور کمل ناتھ حکومت کے کاموں کی تعریف کی۔
وزیراعلی کمل ناتھ نے ویزن ٹو ڈلیوری روڈ میپ 2020۔2025 پیش کیا۔ منٹو ہال میں منعقدہ پروگرام میں حکومت کے سیکریٹری ایس آر محنتی نے حکومت کے کام کاج کو عوام کے سامنے رکھا۔ پروگرام میں کمل ناتھ حکومت کے ایک سال کی ترقیاتی کاموں کو لے کر ایک فلم دکھائی گئی، ساتھ ہی ڈاکیومنٹ پر بھی ایک فلم دکھائی گئی۔ جس میں آئندہ 4 برس میں حکومت کے ویژن کے بارے میں بتایا گیا۔ ویژن ڈلیوری روڈ میپ 2020۔2025 میں اگلے چار سال میں دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ایک سال میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے بہت کام کیے ہیں۔ بڑی صنعتوں کو ساتھ لے کر چھوٹی صنعتوں میں نوجوانوں کو نظر میں رکھ کر نئی پہل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ حکومت نے ایک سال میں کئی وعدوں کو پورا کیا ہے اور ہمیں امید ہے آنے والے چار سالوں میں کئی اچھے کام کیے جائیں گے۔