اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں جمعیۃ علماء کی امن ایکتا کانفرنس - press confrence

دارالحکومت بھوپال میں جمعیۃ علماء کی امن ایکتا کانفرنس 13 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد اسعد مدنی شرکت کریں گے۔

بھوپال میں جمیعت علماء کی امن ایکتا کانفرنس

By

Published : Sep 11, 2019, 3:40 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:54 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیۃ علماء کی امن ایکتا کانفرنس 13 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔

جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا محمد اسعد مدنی شرکت فر مائیں گے۔

بھوپال میں گذشتہ روز جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں صوبے کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ ملک کے اندر بہت تیزی سے کئی طرح کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھوپال میں جمیعت علماء کی امن ایکتا کانفرنس

آپسی اختلافات اور اس کو ہوا دیتی سیاست نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ ان مسائل کو ہم جمہوریت اور گاندھی گیری کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امن اور شانتی کے روپ میں ملک کی پہچان بنے، یہی ہماری کوشش ہے اور اس کے لیے ہم مسلسل کوشش کرتے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

حاجی محمد ہارون نے مزید کہا ملک میں بڑھتی فرقہ وارانہ وارداتیں، تشدد کے نام پر بے قصور لوگوں کا قتل، ذات، مذہب، سماج اور طبقے کی بنیاد پر سیاسی فائدے اور نقصانات کا تصور کیا جانا اور اس لحاظ سے اس کو عملی جامہ پہنانے سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں جس سے پورا ملک نالاں ہے۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء اترپردیش نے انہی حالات پر قابو پانے کے لیے امن اور اتحاد کانفرنس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

دہلی، کلکتہ اور کانپور سمیت ملک کے کئی شہروں میں اس طرح کے کانفرنسز کئے جا چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں 13 ستمبر کو دارالحکومت بھوپال میں یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس کے مہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمد اسعد مدنی ہوگے، اور دیگر مذہب کے مذہبی رہنما اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details