اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سادھوی پرگیہ کو علاج کی ضرورت' - خراج عقیدت کے موقع پر سادھوی نے عجیب وغریب بیان دیا

بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ کے متنازع بیان پر کانگریس کی ترجمان شوبھا اوجھا نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 26, 2019, 10:44 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:37 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع بی جے پی کے دفتر میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ نے متنازع بیان دیا کہ 'پارٹی کے رہنماؤں کی اموات اس طرف اشارہ کرتی ہیں کہ حزب اختلاف کی جماعتیں مہلک طاقتوں کا استعمال کر رہی ہیں۔'

'بی جے پی رہنماؤں کی اموات کے پیچھے اپوزیشن کا ہاتھ'

دراصل بھوپال کے بی جے پی آفس میں پیر کے روز سابق وزیراعلی بابولال گور اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں انہوں نے کانگریس پر متنازع بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی اموات اس طرف اشارہ کرتی ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں مہلک طاقتوں کا استعمال کر رہی ہیں۔'
جبکہ سادھوی پرگیہ کے اس بیان کے بعد پارٹی کے تمام رہنما اس کنارے کرتے ہوئے نظر آئے۔'

تو دوسری جانب سادھوی کے اس بیان پر کانگریس کی ترجمان شوبھا اوجھا نے کہا کہ' جس طرح کا الزام سادھوی نے کانگریس پر لگایا ہے اس سے صاف ہو جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا دماغی توازن کھو دیا ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے'۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details