اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرے گھرسے کچھ بھی غیر قانونی نہیں ملا: ککڑ - praveen'

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ کے اوایس ڈی پروین ککڑ پر انکم ٹیکس کی کارروائی کے بعد انہوں نے دعوی کیا ہے کہ دو دن تک تفصیلی تفتیش کے بعد بھی ان کے گھر سے کچھ قابل اعتراض سامان نہیں ملا۔

میرے گھرسے کچھ بھی غیر قانونی نہیں ملا: ککڑ

By

Published : Apr 9, 2019, 7:40 PM IST

ککڑ کی اندور شہر کے وجے نگر علاقے میں واقع رہائش گاہ سمیت 5ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم تفتیش کرکے کل دیر رات یہاں سے روانہ ہوگئی۔

انکم ٹیکس کی ٹیم کے واپس لوٹنے کے بعد کل دیر رات ککڑ نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب بھی دئے۔

انہوں نے انکم ٹیکس کی جانچ ٹیم پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمے کے لوگ دو دن پہلے دیر رات ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھس آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی رقابت کی وجہ سے ان کے خلاف چھاپہ مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔

حوالہ کاروبار سے منسلک ہونے سے متعلق الزامات پر ککڑ نے کہا کہ یہ انہیں اور ان لوگوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔

ککڑ نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ انکم ٹیکس افسروں نے کارروائی کے دوران ان کے اور ان کے گھروالوں کے ساتھ برا برتاؤ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ''ہم نے محکمے کے سبھی جانچ افسروں کی کارروائی میں پوری طرح تعاون کیا ہے''۔

ککڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ وزیراعلی کے اوایس ڈی کے طورپر اپنا کام جاری رکھیں گے۔
چھاپوں کے سلسلے میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)کی جانب سے جاری ریلیز کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کی دہلی سے آئی ٹیموں نے اندور اور بھوپال میں اتوار کی صبح چھاپے مارنے کی کارروائی شروع کی تھی، جو پیر تک جاری رہی۔

یہ کارروائی ککڑ کے اندور میں واقع ٹھکانوں کے علاوہ بھوپال میں ایک کاروباری اشون شرما کے ٹھکانوں پر کی گئی۔کاروباری کے ٹھکانوں سے خطیر رقم اور دیگر سازوسامان ضبط کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details