اردو

urdu

ETV Bharat / city

'انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے جھوٹ پر منبی' - غریبوں کی مفاد

ریاست مدھیہ پردیش کی صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے اقتدار میں بیٹھے کانگریس رہنما کوداغدار بتایا۔

By

Published : Nov 12, 2019, 11:12 PM IST

بی جے پی کے سینئر رہنما نروتم مشرا نے برسر اقتدار حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' کانگریس نے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔'

انہوں نے کہاں کی اس حکومت میں بیٹھے لوگ سبھی داغدار ہیں۔

ریاست میں کانگریس حکومت کو دس مہینے پورے ہونے کو ہیں اور ابھی تک منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

نروتم مشرا نے کہا کہ حکومت نہ تو غریبوں کی مفاد کے لیے کام کررہی ہے اور نہ ہی کسانوں کے لیے سنجیدہ ہے۔
ریاست میں نوجوان روزگار کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وعدے اور اعلانات جھوٹا بتاتے ہوئے کانگریسی رہنماؤں کی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ریاست میں بے روزگاری سمیت دیگر مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی تیاری کررہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details