اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلمانوں نے بزرگ خاتون کی آخری رسومات ادا کی

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبلپور میں کورونا وائرس کے انفکیشن کا لوگوں میں اتنا خوف ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے لیے کئی بار سوچتے ہیں۔

mp
mp

By

Published : Apr 9, 2020, 10:13 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبلپور میں کورونا وائرس کے انفکیشن کا لوگوں میں اتنا خوف ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے لیے کئی بار سوچتے ہیں۔

ایسے میں اس موقع پر اگر کسی کے گھر میں موت ہو جائے تو اس کا ساتھ دینے کے لیے اس کے رشتے دار اور دیگر لوگ بھی آگے نہیں آ رہے ہیں۔

جبلپور میں ایک لڑکی کی والدہ کی موت ہو گئی لیکن رشتے دار بھی نہیں آئے جس کے بعد مسلم بھائیوں نے اس لاش کو کاندھا دیا اور آخری رسومات ادا کی۔

جبلپور ایم جی ایم کالونی میں رہنے والی شویتا کی 80 سالہ والدہ کی طویل علالت کے بعد موت ہوگئی۔

شویتا نے اپنی والدہ کی موت کی اطلاع اپنے رشتے داروں اور دوست و احباب کو دی لیکن کورونا وائرس کی وبا کے سبب کوئی بھی اس کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

ایسے وقت میں غریب نواز کمیٹی کے عنایت علی اور ان کے ساتھیوں نے شویتا کی مدد کے لیے آگے آئے۔

انہوں نے نہ صرف شویتا کی ماں کی لاش کو کاندھا دیا بلکہ آخری رسومات میں بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details