ریاست مدھیہ پردیش میں خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) میڈیکل گورنمنٹ کالج میں داخلہ دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ملزم سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کا تعلق ممبئی سے ہے جہاں سے دو متاثرین کی شکایت پر ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
میڈیکل کالج میں داخلہ کے نام پر لاکوں کی ٹھگی ان ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے الگ الگ دو افراد سے لاکھوں روپے لے کر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کی تھی۔
فی الحال ایس ٹی ایف کی ٹیم نے ملزمان سے لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات ضبط کرکے تفتیش کررہی ہے۔
ایس ٹی ایف کی ٹیم عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئی جہاں سے ملزم 22 جنوری تک ایک بار پھر سے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
ایس ٹی ایف نے بڑا انکشاف کیا اور کہا کہ داخلے کے نام پر لوگوں کو لالچ دے کر ان ملزمان نے دھوکہ دہی کی تھی۔
نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخلہ کے نام پر طلبا کے ساتھ لاکھوں کی دھوکہ دہی ایس ٹی ایف نے کہا کہ اس ضمن میں ابتدائی تفتیش میں ملزم کے پاس سے دو ہزار سے زائد طلباء کا ڈیٹا ملا ہے، وہیں اس ڈیٹا کی بنیاد پر طلبا کے اہل خانہ کے ساتھ دھوکہ دہی کی واردات کو انجام دیا کرتے تھے۔
اسی ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ ملزمان کچھ طلباء کو بیرون ملک لے گئے تھے اور بیرون ملک لے جانے کے نام پر وہ ایک ریکیٹ بھی چلاتے تھے، جس کی جانچ کی جارہی ہے۔
گرفتار ملزمان کے بینک کھاتوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے تاہم ابتدائی طور پر ملزمان کے چار بینک اکاؤنٹ سامنے آچکے ہیں، جس میں کروڑوں روپے کے لین دین کا انکشاف ہوا ہے، لہٰذا پولیس بھی اس سلسلے میں ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہے۔
فی الحال ایس ٹی ایف اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہا ہے اور ایس ٹی ایف کو توقع ہے کہ جلد ہی اس میں کچھ اور بڑے انکشافات ہوسکتے ہیں۔