اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش گورنر کا اسپیکر کو مکتوب

گورنرنے اسپیکرکواسمبلی دستور کی قانونی حیثیت جانچ کر کام کرنے کی ہدایت دی۔

mp
mp

By

Published : Mar 22, 2020, 4:45 PM IST

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کو مکتوب لکھ کر کہا ہے کہ جب تک ان کے (مسٹر پرجاپتی کے) خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد پر ایوان میں فیصلہ نہیں لیا جاتا ہے، اس وقت تک وہ آئین، اسمبلی دستور اور اخلاقی بنیاد پر ہر معاملے کی قانونی حیثیت کی جانچ کر کے کام کریں گے ۔

گورنر نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تعلق سے راج بھون کو 20 اور 21 مارچ کو موصول خطوط کے تناظر میں گزشتہ دیر رات ایک خط لکھا ہے، جس میں اسپیکر سے کہا ہے کہ وہ تمام کاروائی قانونی حیثیت کے مطابق ہی انجام دیں۔

گورنر نے انہیں موصول خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ( اسپیکر کے) خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں زیر التوا ہے ۔

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی اسمبلی کا کام ہے، لہذا ایوان کا اجلاس طلب ہونے پر اس پر ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔ اس وقت تک اسمبلی کے چیف سیکریٹری، اسپیکر کی ہدایت کے مطابق حسب معمول اپنے فرائض انجام دیں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details