اردو

urdu

ETV Bharat / city

مقبول احمد کے لنگرِعام کو سات برس مکمل - نادرا بس اسٹاپ

خدمت خلق کا کام تو سبھی کرتے ہیں لیکن کسی کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا بڑی نیکی کا کام ہے، خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار بھوپال کے مقبول احمد گزشتہ سات برس سے لنگرِ عام چلا رہے ہیں، یہاں ہر روز چار سو سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

مقبول احمد کے لنگر عام کو سات برس مکمل
مقبول احمد کے لنگر عام کو سات برس مکمل

By

Published : Aug 26, 2020, 1:04 PM IST

بھوپال کے نادرا بس اسٹاپ پر چل رہے مقبول احمد کے لنگرِ عام کو سات برس مکمل ہو گئے ہیں، اس لنگر عام کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں 400 سے زائد ضرورت مند اور غریب و نادار افراد کھانا کھاتے ہیں۔ اب یہاں محرم میں کھانے کا خاص انتظام کیا جا رہا ہے۔

مقبول احمد کے لنگرعام کو سات برس مکمل

خدمت کا کام تو سبھی کرتے ہیں لیکن کسی کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا بڑی نیکی کا کام ہے، خدمت خلق کے جذبے سے سرشار بھوپال کے مقبول احمد سات برس سے لنگر عام چلا رہے ہیں، یہاں ہر روز چار سو سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

دراصل مقبول احمد کا بھوپال کے نادرا بس اسٹاپ پر ایک چھوٹا سا ہوٹل ہے اور بس اسٹاپ ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں بہت سے لوگوں کا آناجانا لگا رہتا ہے جس میں مزدور، فقیر اور مسافر بھی ہوتے ہیں جس کے سبب مقبول احمد کا لنگر عام ایک بڑی حیثیت کا حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں آںے جانے والے ضرورت مندوں کو مقبول احمد فری میں کھانا کھلاتے ہیں۔

مقبول احمد کہتے ہیں کہ 'میں نے دیکھا کہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مجبور ہوتے ہیں اور پیسہ یا دیگر وسائل نہ ہونے سے وہ بھوکے سو جاتے ہیں، اسی خیال سے یکم مئی 2013 کو انہوں نے لنگر عام شروع کیا اور اس لنگر عام کا نام 'بھوکا نہ سوئے کوئی' رکھا۔

مقبول احمد مزید کہتے ہیں کہ 'کھلانے والی ذات اللہ کی ہے۔ ہم صرف اور صرف ذریعہ ہیں، اس لنگر عام کو چھوٹی سطح پر شروع کیا گیا تھا لیکن اب اس میں ہر روز چار سو سے زائد افراد کھانا کھاتے ہیں، اس کام میں بھوپال کے کئی لوگ شامل ہیں اور ان کی مدد کر رہے ہیں۔ وہیں محرم کے مہینے میں اس لنگر عام میں خاص پکوان کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

مقبول احمد نے کہا کہ 'میری خواہش ہے کہ یہ لنگر عام تا قیامت قائم رہے تاکہ 'بھوکا نہ سوئے کوئی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details