اس موقع پر ریاست کے سیاستداں اور اعلیٰ افسران موجود تھے ۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سرکار نے اس سال کو قبائلی طبقہ یعنی ریاست کی گونڈ طبقے پر مشتمل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کا 64 واں یوم تاسیس پروگرام
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ریاست کا 64 واں یوم تاسیس آج بھوپال کے تاریخی لال پریڈ گراؤنڈ پر منایا جارہا ہے ۔آج کے اس پروگرام کا آغاز وزیراعلی کمل ناتھ نے شمع جلا کر کی۔
مدھیہ پردیش کا 64 واں یوم تاسیس پروگرام
جس کی وجہ سے آج جو اسٹیج بنایا گیا ہے وہ گونڈ سماج کی تہذیب ثقافت اور ان کی روایت کو نظر میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔آج کے اس رنگا رنگ پروگرام کا آغاز مشہور موسیقار امت تریویدی نے اپنے بائیس فنکاروں کے ساتھ پیش کیا۔
اس پیشکش کے بعد دہلی کے مشہور قوال نظامی بندوں غلام صابر نظامی اپنی صوفیانہ قوالی پیش کریں گے ۔ریاست مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس پروگرام 377 چلے گا جو بھوپال کے رویندر بھون میں 3نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔