اردو

urdu

ETV Bharat / city

Madhya Pradesh Urdu Academy Announces Award: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا تین سال بعد ایوارڈ دینے کا اعلان

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے اپنے باوقار ایوارڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اکیڈمی کے ذریعہ تین سال بعد ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں قومی سطح کے 6 ایوارڈ اور صوبائی سطح کے 12 ایوارڈ شامل ہیں۔ ابھی تک اکیڈمی کے ذریعہ شاعروں اور ادیبوں کو ان کی ادبی خدمات پر ایوارڈ دیا جاتا تھا مگر یہ پہلا موقع ہے جب اکیڈمی کے ذریعہ مختلف اصناف پر ادیبوں، شاعروں اور اردو کے محققین کے ذریعہ لکھی گئی کتابوں پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 27, 2022, 3:54 PM IST

Madhya Pradesh Urdu Academy Announces Award
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا تین سال بعد ایوارڈ دینے کا اعلان

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعہ جن 6 شخصیات کی تحقیقات پر قومی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا اور ممتاز ادیب و محقق مہتاب عالم کی کتاب تہذیب پر ابراہیم یوسف اعزاز، وفا صدیقی کی کتاب نقش تابندہ کے لیے میر تقی میر اعزاز، ڈاکٹر سیفی سرونجی کو انتساب کی خدمات کے لیے حکیم قمر الحسن اعزاز، ڈاکٹر خالد محمود کی کتاب نقوش معنی کو جوہر قریشی، ڈاکٹر محمد نعمان خان کی کتاب فلسفۂ حیات کو شاداں اندوری اعزاز اور ڈاکٹر عشرت ناہید اجین کی کتاب منزل بے نشاں کو حامد سعید خان قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ویڈیو

وہی صوبائی ایوارڈ میں جن ادیب اور شاعر کو اعزاز دیا جارہا ہے ان میں کوثر صدیقی، قاسم رضا، ڈاکٹر رضیہ حامد، ضیاء فاروقی، کمل راجپوت، اقبال مسعود، ڈاکٹر محمود شیخ، نفیسہ سلطان، جاوید یزدانی، صبیحہ صدف، ڈاکٹر عارف انصاری اور کوثر فرزانہ کو صوبائی اوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے ای ٹی وی بھارت اردو کو بتایا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر تین سال بعد ایوارڈ شروع کیے جا رہے ہیں تو اس کا ایک نیا فارمیٹ ہو اور تحقیق کاروں کے ذریعے جو کتابیں لکھی جا رہی ہے ان پر ایوارڈ دیا جائے- تو اس بار کے ایوارڈ کتابوں پر ہی دیے جارہے ہے- اس میں چھ کل ہند ایوارڈ اور 12 صوبائی اعزاز شامل ہیں 28 مارچ کو شام پانچ بجے بھوپال اسٹیٹس میوزیم میں اعزاز تقریب کا انعقاد کیا جائے گا-

یہ بھی پڑھیں:



اس بار مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے اپنے روایت کو بدلتے ہوئے ادیبوں اور شاعروں کو ان کی ادبی خدمات پر اعزاز دیا ہے- جس کا مقصد ہے اردو کی بہت سی ایسی اصناف پر موجودہ میں طبع آزمائی نہیں ہو پا رہی تھی اور جب ایوارڈ اصناف پر دیا جائے تو اس پر طبع آزمائی بھی ہوگی اور اردو کی مختلف اصناف میں اچھا ادب بھی سامنے آئے گا آئے گا اور نئی نسل اردو کی نثری اصناف کی جانب راغب ہوگی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details