اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: 'موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام'

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا وائرس متاثرین کے تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان اجے سنگھ یادو
کانگریس کے ترجمان اجے سنگھ یادو

By

Published : Apr 12, 2020, 11:31 AM IST

ذرائع کے مطابق اندور شہر اب اس انفیکشن کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ اب تک اندور میں 30 متاثرہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی یہ وبا دستک دے رہا ہے۔ ریاستی کانگریس پارٹی نے برسراقتدار حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں جس رفتار سے میڈیکل ٹیسٹ کروانا چاہئے تھا وہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان اجے سنگھ یادو کا کہنا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں یہ انفیکشن مسلسل پھیل رہا ہے اور مریضوں کی تعداد روزانہ بڑھتی جارہی ہے۔

مدھیہ پردیش کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ اندور میں کورونا وائرس کے تعلق سے سینٹرل ریپڈ رسپانس نے انکشاف کیا کہ کورونا سے متعلق لیب کی رپورٹ میں تاخیر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے 15 دن قبل اندور میں وائرس آگیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details