اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں کِل کورونا مہم کا آغاز

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آج سے کِل کورونا مہم کا آغاز کیا گیا، یہ مہم یکم جولائی تا 15 جولائی تک چلائی جائے گی۔

Kill Corona Campaign in Madhya Pradesh
مدھیہ پردیش میں کِل کورونا مہم کا آغاز

By

Published : Jul 1, 2020, 6:55 PM IST

کووڈ۔19 کے پیش نظر اور اس کے انفیکشن کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ریاست مدھیہ پردیش میں پندرہ روزہ کِل کورونا مہم کا آغاز آج سے کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں کِل کورونا مہم کا آغاز

کِل کورونا مہم ایک جولائی سے 15 جولائی چلائی جائے گی جس کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں وائرس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صحت بیداری مہم میں حکومت اور سماج کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کِل کورونا مہم کے تحت گھر گھر پہنچنے والی سروے ٹیم کو ضروری معلومات دے کر اپنا تعاون دیں اور ریاست کو کورونا سے پاک کریں۔

انھوں نے کہا کہ اس مہم میں کھانسی اور زکام کے ساتھ ساتھ ڈینگی، ملیریا، ڈائریا وغیرہ کی علامات کے پائے جانے پر بھی ضروری مشورے اور علاج فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے اس مہم کے دوران کام کرنے والوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ریاست سے کورونا وائرس کو ختم کرکے ہی میں چین کی سانس لوں گا۔

اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور سروے کے ذریعے ریاست میں 11458 ٹیم تشکیل دی جائے گی اور تمام ٹیم کو ضروری آلات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details