اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس اہلکاروں کے درمیان پی پی ای کٹ تقسیم

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں ایس پی نے پولیس اہلکاروں کے درمیان پی پی ای کٹ اور تھرمل اسکینر تقسیم کیا ہے، تاکہ کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار خود کو بچا سکیں۔

پولیس اہلکاروں کے درمیان پی پی ای کٹ تقسیم
پولیس اہلکاروں کے درمیان پی پی ای کٹ تقسیم

By

Published : May 2, 2020, 1:11 PM IST

ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے دوران پولیس اہلکاروں کورونا وائریئرز بن کر کام کررہے ہیں ایسے میں بہت سارے پولیس کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔

اسی کے پیش نظر کٹنی ضلع کے ایس پی ان پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کو لے کر انتہائی فکر مند نظر آرہے تھے، ایس پی للت نے ضلع کے سرحد پر تعینات اہلکاروں کو پی پی ای کٹ اور تھرمل اسکینر مشین دیا۔

خیال رہے کہ تقریبا 50 پی پی ای کٹ، اور 20 اسکینر مشین وجئے راگھو گڑھ کے رکن اسمبلی کی جانب سے مہیا کرائی گئی تھی، بقیہ دیگر خود پولیس نے کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details