اردو

urdu

ETV Bharat / city

'عالمی اجتماع میں پلاسٹک کا استعمال نہیں ہوگا' - عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت شہر بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ اجتماع کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اجتماع میں پلاسٹک کا استعمال نہیں ہوگا۔

عالمی اجتماع میں پلاسٹک کا استعمال نہیں ہوگا

By

Published : Nov 11, 2019, 7:39 PM IST

ضلع انتظامیہ اس اجتماع کے مدنظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رہی ہے۔ اجتماع گاہ کے آس پاس دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

عالمی اجتماع میں پلاسٹک کا استعمال نہیں ہوگا

یہ اجتماع بھوپال میں 22 نومبر سے ہوگا۔ اجتماع کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ یہاں ہر آنے جانے والے پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے اور چیکنگ کی جا رہی ہے-

اجتماع گاہ کے آس پاس لگنے والی دکانوں کو اجتماع گاہ سے پندرہ سو میٹر کی دوری پر رکھا جائے گا۔

اس بار اجتماع کمیٹی نے پولیتھن اور پلاسٹک کے سامان پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اجتماع گاہ پر استعمال ہونے والی کھیتی کی زمین کو کسی بھی طرح کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیتھن اور پلاسٹک کا استعمال کرنے والے پر جرمانہ لگایا جائے گا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details