موصول اطلاعات کے مطابق جن 23 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 9 محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین ہیں جبکہ 12 افراد وہ ہیں جنہوں نے دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقد پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد بھوپال کی متعدد مساجد میں قیام پذیر تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 55 برس تھی اور اس کا نام نریش کھٹیک تھا، ہلاک شدہ نریش کھٹیک دمہ کا مریض تھا اور دو اپریل کو اسے سانس لینے میں شکایت اور پھیپھڑوں میں تکلیف کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔