ریاست اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کے لیے جھابوا ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں چلنے والی نجی بسیں حاصل کی ہیں، ان بسوں کے ذریعے وہاں سے مزدوروں اور طلبا کو ان کے آبائی وطن بھیجا جا رہا ہے۔
بس ڈرائیور اور ایس ڈی ایم کے مابین بحث - SDM of jhabua mp
مدھیہ پردیش کی پیٹول سرحد پر تارکین وطن مزدوروں اور طلبا کو لانے والی بسوں کے ڈارئیور اور ضلع کے ایس ڈی ایم کے مابین بحث ہو گئی، بسوں کے ڈرائیورز نے ایس ڈی پر بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بس ڈرائیور اور ایس ڈی ایم کے مابین بحث
بس کے ڈرائیروں نے ایس ڈی ایم کے اخلاق کو غلط بتاتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی ہے، بس ڈراوئیروں کا کہنا کہ اس مشکل وقت میں ضلع انتظامیہ کے کہنے پر ہزاروں کلو میٹر دور تارکین وطن مزدوروں کو چھوڑنے کے لیے جا رہے ہیں، لیکن پیٹول سرحد پر ان کے کھانے پینے کا مناسب انتظام تک نہیں ہے، اس کے علاوہ انہیں ڈرا دھمکا کر بے عزت بھی کیا جا رہا ہے۔