سابق وزیراعلیٰ دگوجے سنگھ کے یہاں واقع دفتر کی جانب سے مہیاکرائی گئی معلومات کے مطابق مسٹر سنگھ کے اچانک دہلی جانے کے پروگرام کے سبب آج کا اندوردورہ منسوخ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کل مسٹر سنگھ کے دفترسے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ وہ نونومبر کو بھوپال سے اندور پہنچ کر دن میں تقریباً دوبجے سنٹرل جیل اندور میں بند کمپیوٹربابا سے ملاقات کریں گے۔
وقتا فوقتا بیانات اور عمل کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے کمپیوٹر بابا کے کل اندور میں واقع آشرم کو انتظامیہ نے ناجائز قبضہ کے خلاف کارروائی کے تحت منہدم کردیا۔ بابا نے تقریبا 40 ایکڑ رقبے میں قریب 80 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے آشرم بنایا تھا۔ گذشتہ روزساری اراضی کوتجاوزات سے آزادکرالی گئی۔ انتظامیہ کو یہاں سے رائفل اور دیگر مواد بھی ملا ہے۔ اس مواد کوقبضے میں لے کر معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے۔ اس کارروائی سے قبل امن کو خراب کرنے کے خوف سے کمپیوٹر بابا سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔