اردو

urdu

ETV Bharat / city

زرعی آلات سے سینیٹائزر مشین بنانے کی کا میاب کوشش

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع منڈلا سے تقریبا 400 کلو میٹر دور فاصلے پر واقع ویچھیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ سماجی کارکنان نے مل کر ایک سینیٹائزر مشین بنائی ہے جسے اب وہ ضلعی اسپتال کو دینا چاہتے ہیں۔

مدھیہ پردیش: زرعی آلات سے سینیٹائزر مشین کی کا میاب کوشش
مدھیہ پردیش: زرعی آلات سے سینیٹائزر مشین کی کا میاب کوشش

By

Published : Apr 12, 2020, 3:33 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک کا ہر فرد سماجی طور پر ایک دوسرے کے تعاون سے اس وبا کے خلاف لڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

زرعی آلات سے سینیٹائزر مشین کی کا میاب کوشش

آپس میں سب متحد ہو کر اس کے خلاف آگے آرہے ہیں، کوئی راشن اور خوراک کا انتظام کر رہا ہے تو کوئی دوسری چیزوں سے سماج سے اس وبا کو مٹانے میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔

زرعی آلات سے سینیٹائزر مشین کی کا میاب کوشش

ذرائع کے مطابق ضلع منڈلا کے کچھ سماجی کارکنان نے مل کر ایک سینیٹائزر مشین بنائی ہے۔ اس مشین کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ یہ مشین زرعی آلات اور ان میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا سے بنی ہے۔

ان لوگوں نے اس مشین کو بنانے اور اسے مفت ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس سینیٹائزر مشین کے فریم کے اندر سینیٹائزر کی فراہمی کے لئے اسپرے نوزل ​​تک زرعی آلات سے بنائے گئے ہیں۔ پانی کے لئے الگ الگ پائپ لگائے گئے ہیں۔ یہ مشین بجلی سے چلتی ہے، چلانے اور بند کرنے کے لیے بجلی سوئچ استعمال کیے گئے ہیں۔

اس مشین کو بنانے والوں کے مطابق اس وقت اس مشین کی قیمت تقریبا 65 ہزار روپے ہوگئی، فریم بنانے کے لئے لکڑی کی پلائی کااستعمال کیا گیا ہے-

مشین بنانے والے کیلاش ڈہریا نے بتایا کہ کم لاگت والی ایسی سینیٹائزنگ مشین بنائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے مزید کوششیں کی جارہی ہیں کہ اس مشین کو ضلعی اسپتال میں دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس مشین کی جانچ سماجی کارکنوں نے کی ہے اور اس سے وہ بہت خوش ہیں اور جلد ہی مزید اور مشین بنانے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details