اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماؤنوازوں کو سامان فراہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار - ماؤنوزاوں کی گرفتاری

چھتیس گڑھ پولیس ریاست کو نکسل سے پاک بنانے کے لیے شہری نیٹ ورک پر زور دے کر اس کا انکشاف کررہی ہے، اس معاملے میں پولیس نے اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا ہے، اسی تسلسل میں پولیس نے ماؤنوازوں کو راشن اور دیگر سامان فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ماؤنوازوں کو سامان راہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار
ماؤنوازوں کو سامان راہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار

By

Published : May 12, 2020, 4:28 PM IST

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ٹھیکیدار کو کوئلی بیڑا سے گرفتار کیا ہے، اس سے پہلے بھی پولیس نے ماؤنوازوں کی مدد کرنے والے ضلع رکن اور ماؤنواز کمانڈر کے بھائی کو گرفتار کیا تھا، اب تک مجموعی طور پر 11 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، یہ سب ماؤنوازوں کے شہری نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں۔

ماؤنوازوں اور سڑک کے ٹھیکیداروں کے مابین ثالثی کے لئے کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار ارون ٹھاکر کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ٹھیکیدار کوئلی بیڑا میں سڑک تعمیر کمپنی کے ٹھیکیداراجئے جین تارس اور کومل ورما کے بھیجے جانے والے راشن اسٹیشنری سامان ماؤنوازوں کی وردی اور دیگر سامان سیدھے طور نکسلیوں تک پہنچایا کرتا تھا۔

گرفتار ٹھیکدار انتہائی اندرونی نکسل ماتثرہ علاقوں میں سڑک کی تعمیر کا کام بھی کر رہا تھا۔

کانکیر پولیس نے ان ماؤنوازوں کو گرفتار کرکے 'ریڈ ٹیرر' کی کمر توڑ دی ہے، اب پولیس نے نکسلیوں کو راشن فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے، اس کیس میں مزید لوگوں کو گرفتای ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details