اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال ریلوے اسٹیشن پر کووڈ آئسولیشن سینٹر

بھوپال ریلوے اسٹیشن پر حالات کو دیکھتے ہوئے پلیٹ فارم نمبر 6 پر 320 بستروں کے کووڈ آئسولیشن سینٹر کی شروعات کی گئی ہے۔

ریلوے کووڈ سینٹر
ریلوے کووڈ سینٹر

By

Published : Apr 26, 2021, 8:39 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 8:51 PM IST

مدھیہ پردیش میں لگاتار کورونا کا قہرمسلسل جاری ہے۔ اس کے مدنظر سماجی تنظیموں کے ساتھ محکمہ ریلوے بھی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔

بھوپال ریلوے اسٹیشن پر کووڈ آیسولیشن سینٹر

حالات کو دیکھتے ہوئے آج سے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر کووڈ آئسولیشن سینٹر کی ابتدا کی گئی ہے جسے وزیر میڈیکل تعلیم وشواس کیلاش سارنگ نے بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 6 پر 20 آئسولیشن کوچ میں بنائے گئے تقریبا 300 بستر والے کووڈ کیئر سینٹر کا معائنہ کیا۔

ریلوے ووٹ کے ذریعہ تیار کیے گئے کووڈ کیئر سینٹر کوشروع کیا گیا ہے۔ تیار کیے گئے آئسولیشن کوچ میں ایمسلومینٹک کووڈ مریضوں کو رکھا جائے گا۔

ایسے مریض جن کے گھروں میں بزرگ، حاملہ خاتون بچے ہونے پر پریشانی ہو رہی ہے۔

ساتھ ہی ایسے پوزیٹیو مریض جو ہوم آئسولیشن میں رہ رہے ہیں لیکن ان کے گھروں میں جگہ نہیں ہیں اور ان کو ضروری ہے کیوں ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھے جائے۔

ایسے مریض اس سینٹر آکر اپنا بہتر طریقے سے علاج کروا سکتے ہیں اور آئسولیشن میں رہ سکتے ہیں۔

وزیر میڈیکل تعلیم سارنگ نے معائنے کے دوران بتایا کہ اس سینٹر پر روزانہ ماہر نفسیات بھی معائنہ کریں گے اور لوگوں کو بہتر طریقے سے اس بیماری سے سامنا کروانے کے بارے میں بتائے ۔
جس طرح کے حالات صوبے میں بن رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے حکومت کے ساتھ ساتھ تنظیمیں اور عوام بھی تیار نظر آرہی ہے اور یہی کوشش رہی تو ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں ۔

Last Updated : Apr 26, 2021, 8:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details