وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے قومی ویمن کمیشن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر آنگن واڑی کارکن نازیہ خان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کووڈ کے دور میں ریاست کے 8 کروڑ عوام کی خدمت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دہلی میں نیشنل ویمن کمیشن کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر برائے بہبودیء خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی، نازیہ خان کو کووڈ وویمن واریئر ایوارڈ سے سرفراز کریں گی۔