اردو

urdu

'مسیحی برادریوں نے انسانی سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا'

By

Published : Dec 25, 2019, 5:29 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے انسانی سماج کو جوڑنے، محبت اور تعاون کے جذبات کو مستحکم کرنے میں جو کردار ادا کیا اسے پوری دنیا یاد رکھے گی۔

مسیحی برادریوں نے انسانی سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا
مسیحی برادریوں نے انسانی سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا

مسٹر کمل ناتھ آج گووندپورا میں واقع چرچ میں کرسمس کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو امن، بھائی چارے اور آپسی پیار و محبت کی ضرورت ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم یسوح مسیح کے راستے کو اپنائیں اور ذات، مذہب، زبان اور سرحدوں کے سلسلےمیں جو تنازع ہے انہیں ختم کرکے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔

انہوں نےکہا کہ مختلف مذہبی کتابوں کی طرح بائبل یسوح مسیح کے ذریعہ لکھی گئی ایسی کتاب ہے جس کا ہدف نوع انسانی کے درمیان یکجہتی اور سماج کے سب سے آخری زمرے پر کھڑے سبھی لوگ متحد ہو کر کام کریں۔

وزیراعلی نے کہا کہ کرسمس ایک ایسا تہوار ہے جو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی صرف مسیح سماج نہیں دیگر زمرے کے لوگ بھی اپنی شاندار بھائی چارے کی روایت کا پالن کرتے ہوئے اس تہوار میں شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے کرسمس کے تہوار میں شرکت کرتا رہا ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میل جول کی یہ روایت ہمارے ملک اور پوری دنیا کومتحد رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details