ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے قبائلی زون بھگوان پورہ کے موہنا بہادر پورہ اور بسٹان کے علاقے میں چائلڈ لائن تنظیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 بچوں کو 6 گاڑیوں میں مزدوری کے لیے لے جاتے وقت راستے میں ہی اپنے قبضے میں لیکر انہیں چلڈرین ویلفیئر کمیٹی میں پیش کیا ہے۔
چائلڈ لائن تنظیم منتھن کے ڈائریکٹر سوپنیل بیہوار نے بتایا کہ چائلڈ لائن کے ٹول فری نمبر 1098 پر بچہ مزدوری کے تعلق سے مسلسل شکایات آرہی تھی جس کی مسلسل نگرانی بھی کی جارہی تھی، جس کے بعد آج صبح ایک بڑی کامیابی ملی، جس میں 100 ایسے بچوں کو بچایا گیا ہے جن کو مزدوری کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ 70 سے زیادہ بچے نابالغ ہیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ ان بچوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔