اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ کا بس آٹو میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت - مدھیہ پردیش

وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے گوالیئر میں پیش آئے بس-آٹو سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا بس آٹو میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ کا بس آٹو میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت

By

Published : Mar 23, 2021, 11:18 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے گوالیئر میں بس اور آٹو کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا ہے۔

بس اور آٹو کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شیوراج نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'گوالیئر میں بس اور آٹو میں ٹکر سے ہوئے شدید حادثے میں کئی انمول زندگیوں کے بے وقت گذر جانے سے بہت تکلیف پہنچی ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'مالک سے ان کی روحوں کو اپنے قدموں میں جگہ دینے اور اہل خانہ کو یہ مصیبت برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔ میں اور ریاست کے عوام تکلیف کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں'۔

وزیراعلیٰ کا بس آٹو میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی جانب سے تمام ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو چار چار لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی'۔

واضح رہے آج صبح مدھیہ پردیش کے شہر گوالیئر کے پرانی چھاؤنی علاقے میں بس اور آٹو کے درمیان ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوا، جس میں 13 افراد کی موقع پر ہی موت جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرنے والے میں 12 خواتین اور ایک آٹو ڈرائیور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details