اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: یہاں طلبا اور مسافروں کے لیے سحری کا انتظام ہوتا ہے - Bhopal news

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے سنی مرکز ثقلینی مسجد میں باہر سے آنے والے طبا و مسافریں کے لیے سحری کا انتظام کیا جاتا ہے۔

سنی مرکز ثقلینی مسجد

By

Published : May 22, 2019, 9:15 PM IST

اس سلسلے میں مسجد کے ذمہ دار محمد مبین الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جو طلبا باہر سے بھوپال تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر ہوسٹل میں رہتے ہیں اور رمضان میں انہیں اور مسافروں کو سحری کا مسئلہ ہوتا ہے۔

سنی مرکز ثقلینی مسجد میں طبا و مسافریں کے لیے سحری

ان ساری باتوں کو مد ںظر میں رکھتے ہوئے ثقلینی مسجد کے ذمہ داران نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طالبا اور مسافروں کے لیے مسجد میں سحری کا انتظام کیا جائے۔ پچھلے چار برسوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

پہلے سال یہاں سحری میں چالیس سے پچاس طالبات آتے تھے۔ پر دھیرے دھیرے ان کی تعداد بڑھ کر 300 سے 400 کے قریب پہنچی ہے۔
ثقلینی مسجد میں سحری کرنے آرہے طلباء نے ای ٹی وی کو بتایا یہاں اس مسجد میں مسجد کے ذمہ دار سحری کا بہت اچھا انتظام کرتے ہیں یہاں ہر روز الگ الگ طرح سے کھانا بنایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details