اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں کورونا کے 349 نئے کیسز

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے- آج پھر ایک مرتبہ 349 مثبت معاملے سامنے آئے-

corona updates
کورونا اپڈیٹ

By

Published : Nov 24, 2020, 8:03 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ تقریبا ایک ہفتے سے تین سو سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں- کورونا کو کنٹرول کرنے کےلیے شہر میں 21 نومبر سے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ہی لوگوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف چالان کی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ خدمات کے نوول کورونا میڈیا بلیٹن کے مطابق آج کورونا کے349 مثبت معاملے سامنے آئے-

مزید پڑھیں:

دہلی، کیرالہ، مہاراشٹر اور بنگال میں صحتیاب کی شرح میں اضافہ


اس کے ساتھ ہی یہاں اب تک کل پازیٹیو معاملوں کی تعداد29701 ہو گئی ہے- اچھی بات یہ ہے کہ اب تک26872 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک اور موت کے ساتھ بھوپال میں اب تک 506 لوگوں کی کورونا انفیکشن سے موت ہو چکی ہے- ضلع میں2323 لوگ کورونا انفیکشن سے متاثر ہے اورمختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details