اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں کورونا کے 54 نئے کیسز

مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے بعد اب دارالحکومت بھوپال میں کورونا کورونا وائرس تیزی سے اپنے پیر پھیلا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

By

Published : May 13, 2020, 4:33 PM IST

بھوپال میں کورونا کے 54 نئے کیسز مجموعی تعداد 842
بھوپال میں کورونا کے 54 نئے کیسز مجموعی تعداد 842

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر پربھاکر تیواری نے بتایا کہ گزشتہ رات موصول رپورٹ میں 54 کورونا کے نئے مریض ملے ہیں، ان کی ان کانٹیکٹ ہسٹری نکالی جارہی ہے۔

تمام کورونا (کووڈ۔19) متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کے رابطے میں اب تک کون کون لوگ آئے ہیں۔

وہیں ان کے علاقے کو ایک ایپک سنٹر اعلان کرکے ایک کلومیٹر علاقہ کو کنٹینمنٹ والا علاقہ اعلان کیا گیا ہے، بھوپال میں آج تک مجموعی طورپر 842 کورونا مثبت مریض مل چکے ہیں، جن میں سے اب تک 35 کی موت ہوچکی ہے۔

کل چرایو اسپتال سے 39 لوگ کورونا صحتیاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہو گئے ہیں، ان میں چار لوگ رائے سین کے ہیں، اب تک بھوپال میں 517 کورونا متاثرین مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details