متاثرہ لڑكی اور اس کے اہل خانہ کی شکایت پر بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس نے کیس درج کر کے ملزم صدرالدین انصاری (35 برس) اور ندیم قمرالدین شیخ (33 برس) کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ طالبہ صبح آٹو رکشہ سے جیسے ہی اسکول پہنچی، اسی درمیان اسکول کے گیٹ پر پہلے سے موجود صدرالدين نامی شخص نے اپنے دوست ندیم کی مدد سے اسے اغواء کر کے انجور علاقے کے آشیرواد لاج لے گیا اور وہاں ملزمین نے طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اسکول کی چھٹی ہونے کے باوجود جب طالبہ اپنے گھر نہیں آئی تو اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کرنا شروع کر دیا مگر کافی دیر بعد وہ اپنے گھر پہنچی جس کے مدنظر والدین نے اس کی وجہ دریافت کی۔