اس کوئز مقابلہ میں کل نو ٹیموں نے شرکت کی اور ہر ٹیم میں دو دو لوگ شامل تھے۔ اور دو راؤنڈ تک چلے اس مقابلہ میں سبھی ٹیموں سے کل دس دس سوالات پوچھے گئے۔ انجمن باغ و بہار کے نائب صدر جوثر ایاغ نے بتایا کہ اس کوئز مقابلہ کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات میں مسابقتی امتحانات کی طرف رغبت پیدا کرنا ہے۔
اس اردو ادبی کوئز میں جج اور نظامت کے فرائض بھاگلپور کے معروف شخصیت پروفیسر شاہد جمال رزمی نے انجام دیے، جب کہ صدارت کی ذمہ داری درجنوں کتابوں کے مصنف اور بھاگلپور کے معروف شخصیت پروفسیر مناظر عاشق ہرگانوی نے انجام دئے۔ مقابلہ میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام پانے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اول انعام پانے والی ٹیم میں رفعت شاہین اور شاہینہ اعظمی نے مسرت کا اظہار کیا۔