خاص طور پر بھاگلپور کے حساس علاقے جیسے تاتارپور، گھنٹہ گھر اور اسٹیشن چوک پر پولیس اہلکاروں کی خاصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ بھاگلپور کے سینیئر ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ 'ہولی پر اضافی سکیورٹی فورسز بھی تعینات کی جا رہی ہے۔'
ہولی کے پیش نظر بھاگلپور میں سکیورٹی سخت بھاگلپور کے سینیئر ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق بھاگلپورکے حساس مانے جانے والےعلاقوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناگہانی صورتحال پیش نہ آئے۔
دراصل ہولی کے موقع پر کچھ شر پسند عناصر علاقے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں جس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ جس کے پیش نظر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
حالانکہ رواں برس کورونا وائرس نے رنگوں کے تہوار ہولی کا رنگ پھیکا کر دیا ہے۔ اس کے باجود ملک بھر میں حالات کو دیکھتے ہوئے کب۔ کہاں کیا ہوجائے یہ کہہ پانا مشکل ہے۔ اس لیے بھاگلپور پولیس خاص مستعد نظر آرہی ہے۔ الگ سے مزید تین سو پولیس کی ٹکڑیاں لگائی گئی ہیں۔