اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاجر مزدوروں کی آمد، کورونا کیسز میں اضافہ

دیگر ریاستوں سے مہاجر مزدوروں کی آمد کے بعد اب بھاگلپور میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 60 تک پہنچ گئی ہے۔

By

Published : May 24, 2020, 1:05 PM IST

covid-19 cases rise as migrant workers return home
مہاجر مزدوروں کی آمد، کورونا کیسز میں اضافہ

در اصل ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار اور آمدنی کا ذریعہ بند ہونے کے بعد دیگر ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدور اپنے آبائی وطن واپس آنے پر مجبور ہیں، لیکن ان مزدوروں کی آمد کے ساتھ اب گاؤں دیہات تک کورونا مرض پہنچ رہے ہیں، مزید کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ویڈیو

دوسری جانب دیگر ریاستوں سے واپس آنے والے مہاجر مزدور اپنے آبائی وطن پہنچ کر اطمنان کا اظہار کررہے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح بھاگلپور کے بھیکن پور باشندہ کیف انور خان بھی بھاگلپور اسٹیشن پہنچنے کے بعد اطمنان کا ظاہر کیا۔ وہ جو لاک ڈاؤن سے پہلے اپنے والد کا علاج کرانے کیلئے دلی گئے تھے لیکن اچانک ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد وہیں پھنس گئے۔ اس دوران دہلی میں انہیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ دنوں تک ہسپتال میں قیام کیے اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر نے انہیں ایک گیسٹ ہاوس میں ٹھہرایا۔

کیف انور کی طرح ہی خصوصی ٹرینوں سے لوٹ رہے ہر ایک کی کوئی نہ کوئی درد بھری داستان ہے۔ جن کے چہروں پر تھکان صاف پڑھا جاسکتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اور بھاگلپور میں یہ تعداد اب 60 تک پہنچ چکی ہے، لیکن کیف انور شہر میں بنے قرنطیہ مرکز میں جانے سے گھبرا رہے ہیں کیونکہ ان کے والد صحیح طریقہ سے چل پھر نہیں سکتے۔

گذشتہ کل بھی دیگر شہروں میں پھنسے لوگوں کو لے کر تین ٹرینیں آئیں ایک اندازے کے مطابق خصوصی ریل گاڑیوں سے اب تک قریب 30 ہزار مہاجر مزدور واپس لائے جاچکے ہیں۔'

لیکن اس دوران بھاگلپور اسٹیشن پر ہیلتھ واریئرس کے ذریعہ لا پرواہی بھی دیکھی گئی کئی ہیلتھ واریئرس نے پی پی ای کٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ بغیر پی پی ای کٹ کے ہی آنے والے مزدوروں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ کورونا سے بچنے کیلئے بنائے گئے پروٹوکول کے خلاف بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details