اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس رہنماوں کی منت - ٹیپو جینتی

ریاست کرناٹکا کے سینئر رہنما ڈی کے شوکمار کو حال ہی میں انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس کی منت

By

Published : Sep 8, 2019, 12:20 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:03 PM IST

ڈی کے شوکمار کی رہائی کے لیے یوتھ کانگریس رہنماوں کی منت

ڈی کے شو کمار پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی ای ڈی تحقیقات کر رہی ہے۔ شو کمار پر الزام ہے انھوں نے غیر قانونی طور پر بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
اس سلسلے میں ریاست بھر کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہورہے ہیں اور مرکزی حکومت پر زور ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ ڈی کے شوا کمار کے خلاف کی جارہی کارروائی سے باز رہے۔
اس سلسلے میں بنگلور میں بھی یوتھ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی مذمت کی اور شو کمار کے خلاف کی جا رہی کاروائی کو ایک سیاسی سازش بتایا۔
اس سلسلہ میں یوتھ کانگریس کے رہنماوں نے حضرت یقین شاہ ولی کی درگاہ پر حاضری دی اور شوکمار کی رہائی کے لئے منت مانگی۔
یوتھ کانگریس رہنما نیاز الرحمن نے کہا کہ ڈی کے شوکمار سیکولر کردارکے لیے ریاست بھر میں جانے جاتے ہیں۔ یہ ان رہنماؤں میں سے ہیں جو اقلیت اور دلت سماج کے انصاف کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر صلاح الدین راحت نے کہا کہ حال ہی میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹیپو جینتی کو سرکاری طور پر منائے جانے والے جشن پر پابندی لگائی تو ڈی کے شو کمار نے اسمبلی میں بی جےپی کی فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details