اردو

urdu

یادگیر: کورونا لاک ڈاؤن میں اتحاد ملت مثالی خدمات انجام دے رہی ہے

یادگیر کی فلاحی تنظیم اتحاد ملت موجودہ حالات سے پریشان حال لوگوں کی مسلسل مدد کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ اتحاد ملت کے صدر اڈو کٹ عبدالرزاق اور ان کے کمیٹی کے ذمہ داران نے شہر کے دواخانوں، مندروں، درگاہوں میں رہنے والے پریشان حال لوگوں کے لیے کھانا، پانی، سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا ہے۔

By

Published : May 22, 2021, 8:30 PM IST

Published : May 22, 2021, 8:30 PM IST

کورونا لاک ڈاؤن میں اتحاد ملت مثالی خدمات انجام دے رہی ہے
کورونا لاک ڈاؤن میں اتحاد ملت مثالی خدمات انجام دے رہی ہے

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسلمانوں میں فلاح و بہبودی کے لیے تنظیم اتحاد ملت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کے تحت خاص کر مسلمانوں میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے، بے روزگار لوگوں کو روزگار سے جوڑنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی کارڈ، راشن کارڈ کے علاوہ دیگر سرکاری دستاویزات بنانے میں ان کی رہنمائی کرنا اس کمیٹی کا اہم مقصد ہے۔

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے کھانا، پانی، سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا ہے خاص طور پر ضلع یادگیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے تین دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن میں اتحاد ملت مثالی خدمات انجام دے رہی ہے
اس مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس بات کا احساس کرتے ہوئے شہر کی فلاحی عوامی تنظیم اتحاد ملت کے صدر اڈو کٹ عبدالرزاق اور ان کے کمیٹی کے ذمہ داران نے شہر کے دواخانوں، مندروں، درگاہوں میں رہنے والے پریشان حال لوگوں کے لیے کھانا، پانی، سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام کیا ہے۔کمیٹی کے نوجوان ہر روز ان پریشان حال لوگوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے میں مصروف ہیں۔ تنظیم اتحاد ملت کے اس اقدام کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر کاماریڈی نے کہا کہ اتحاد ملت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ ہم تمام لوگ اس کمیٹی کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details