یادگیر لاری اونر ایسوسی ایشن کے نائب صدر و مالک بسم اللہ ٹرانسپورٹ یادگیر محمد حاجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لوڈنگ اور ان لوڈنگ چارجس کی وصولی پر واضح موقف اختیار کرنے کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کا مال ہوگا اسی پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے چارجس کی ذمہ داری ہوگی۔
یادگیر لاری اونر ایسوسی ایشن کا اجلاس
کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاری اونر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شاہ پور، گرمٹکل، شورا پور، وڈگرہ اور ہنسگی تعلقہ جات کے لاری اونرز نے شرکت کی۔
یادگیر لاری اونر ایسوسی ایشن کا اجلاس
یہ بھی پڑھیں:یادگیر: بارش سے مصروف ترین سڑک میں گڑھا پڑگیا
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جس کا مال ہوگا اسے ہی لوڈنگ، ان لوڈنگ کے چارجز کے علاوہ ٹپال، ٹول ناکہ وغیرہ کے چارجز بھی ادا کرنا ہوگا جب کہ لاری اونر اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر یادگیر لاری اونر ایسوسی ایشن کے صدر چندرو نائیک، ہنمنت، سبھاش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔