ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے آئیڈیل گلوبل اسکول میں یوم اطفال بچوں کا دن منایا گیا پروگرام کے آغاز میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی تصویر کو پھول مالا چڑھا کر تقریب کا آغاز کیا گیا۔
یادگیر: یوم اطفال کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام - اردو نیوز
اس موقع پر عبدالہادی سیکرٹری آئیڈیل گلوبل اسکول نے کہا کہ دو سالوں سے کورونا کے سبب بچوں میں کسی بھی طرح کی تقاریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔
یادگیر میں یوم اطفال
پروگرام کا آغاز زہرا نامی طالبہ کی حمد باری تعالیٰ سے ہوا جب کہ نعت پاک کا نذرانہ طالبہ فرح ناز اور معراج نے پیش کیا۔
اس موقع پر مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔