یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جرائم کے واقعات، ظلم و زیادتی، اغوا اور خواتین کے خلاف دیگر جرائم روکنے کے لیے سخت کارروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں عصمت دری، تشدد، کم عمر میں بچیوں کی شادی اور دیگر مسائل پر ضلعی عہدیداران اور دیگر ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں خواتین کے مظالم بشمول عصمت دری میں اضافہ ہورہا ہے۔ جس سے معاشرے میں برا اثر پڑتا ہے۔
یادگیر: جرائم کے واقعات کو روکنے پر زور
کرناٹک کے یادگیر ضلع کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر قدم اٹھائے۔
Yaadgeer: Emphasis on preventing crime
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، جن پر عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام ہے ان ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سخت سزادی جائے۔ اس موقع پر محکمۂ پولیس کے اعلیٰ ذمہ داران کے علاوہ خواتین سے جڑی تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔